In a world with intellectual history of seven thousand years at its back, where Pakistanis stand, what they are doing, what they aspire to be, and what they ought to be doing - this Blog takes Notes of all that . . . both in English and Urdu.
Sunday, December 30, 2012
Saturday, December 29, 2012
Kya Peoples Party Benazir Bhutto Ke Qatilon Ko Pakray Gi?
کیا پیپلز
پارٹی بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو پکٹرے گی؟
غالب امکان یہی ہے کہ پیپلز
پارٹی کبھی ایسا نہیں کرے گی۔
کیوں؟ چند ممکنہ اسباب ذیل میں
درج کیے جاتے ہیں:
1- تیسری دنیا
میں، جہا ں قانون کی حکمرانی کا فقدان ہوتا ہے، وہاں سیاسی نوع کے قتل سیاسی
جماعتوں کا ’’استحقاق‘‘ بن جاتے ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ ایسے قتل کی صورت میں ریاست
کی جانب سے تحقیقات کا عمل خود بہ خود شروع ہو جائے اور اپنے انجام تک پہنچے، مگر
سیاسی جماعتیں ایسا نہیں ہونے دیتیں، وہ خود اپنے رہنمائوں کے قتل کی تحقیقات کی
راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہیں۔ یہ ان کا ایک سیاسی حربہ ہوتا ہے۔ وہ اپنے رہنما کے
قتل کو ’’سیاسی اثاثہ‘‘ سمجھتی ہیں۔ جیسے کوئی ’’سیاسی سرمایہ‘‘ ہو، جسے وہ اپنے
سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے سنبھال کر رکھنا چاہتی ہیں۔ اسے ’’سیاسی واؤچر‘‘کا نام
بھی دیا جا سکتا ہے، جسے وہ مستقلاً کیش کرانے کی پوزیشن میں رہنے کے لیے اس قتل
کی تحقیقات کو کبھی اپنے انجام تک نہیں پہنچنے دیتیں۔
یہ ’گورمینٹ کالج‘ کے زمانے کی
بات ہے، ایک سیاسی جماعت کی طلبہ تنظیم بھی سٹوڈینٹس یونین کا انتخاب لڑ رہی تھی۔ یہ
بات حیران کن تھی کہ اس کے بڑے امیدوار جب بھی کسی انتخابی اجتماع سے خطاب کرنے کے
لیے آتے تو زخموں سے چور چور نہیں، بلکہ لدے پھندے ہوتے، یعنی ’’پٹیو پٹی‘‘ ہوتے۔
ان کا خیال تھا کہ اس طرح ووٹرز کی ہمدردیاں آسانی سے حا صل ہو جاتی ہیں۔ سو،
پیپلز پارٹی کی حکمت ِعملی بھی یہی معلوم ہوتی ہے۔
اعجازالحق کے تو اختیار میں
نہیں تھا کہ وہ ضیاء الحق کے قتل کی تحقیقات کرواتے، مگر وہ بھی جہاں تک ہو سکا اس
قتل کو کیش کرانے کی کوشش کرتے رہے۔ وہ تو ضیاء الحق کی لاش میں اتنا دم خم نہیں تھا
کہ کچھ اور عرصے تک زندہ رہتی، سو جلد ہی کام نپٹ گیا۔
2- دوسری بڑی وجہ جو پہلی وجہ
سے جڑی ہوئی ہے، یہ ہے کہ فرض کریں عدالتی کمیشن بنتا ہے، یا کوئی اور کمیشن،
تحقیقات ہوتی ہے اور قاتل جو بھی ہیں پکڑے جاتے ہیں، اورانھیں قرار ِ واقعی سزا مل
جاتی ہے، تو کیا ہوا، بات تو ختم ہو گئی، کھیل انجام کو پہنچ گیا۔ پھر کیا رہ گیا،
جس پر سیاست چمکائی جائے!
-3 تیسری وجہ اصل میں وجہ نہیں۔ یہ کچھ
سازشی نظریے سے ملتی جلتی چیز ہے۔ لیکن ایسا بھی ہوتا ہے، جیسا کہ ہم سمجھتے ہیں
کہ سازشیں بھی ہوتی ہیں، جو کامیاب بھی ہوتی ہیں اور ناکام بھی۔ لیاقت علی خان کے
قتل سے لے کر مرتضٰی بھٹو کے قتل تک، جہا ں تک قاتلوں کی بات ہے، تو بہت سے قیاسات
مل جاتے ہیں، جواس فرد پر یا اس گروہ پر انگلی اٹھا تے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایسے
بڑے سیاسی قتلوں کے معاملے میں سیاسی وارثوں کے علاوہ خود ’’قاتل‘‘ بھی کبھی اس
عمل کو شروع نہیں ہونے دیتے، جو اگر قانون کی عملداری موجود ہو تو خود بہ خود شروع
ہو جائے، یعنی تحقیقات اور ٹرائل کا عمل؛ اور یوں قصہ اپنے اختتام کو پہنچے۔
لہٰذا، امید یا خوف یہی ہے کہ
بے نظیر بھٹو کے قاتل کم از کم پیپلز پارٹی کے دور ِ حکومت میں پکٹرے جانے کا کوئی
امکان نہیں۔ آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے!
اس سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا
ہے کہ اگر ملک میں قانون کی عملداری موجود ہو تو سیاست اور ریاست دونوں کی سمت
درست ہو سکتی ہے!
[یہ تحریر سابقہ بلاگ ’’اردوبلاگ –
سب کا پاکستان‘‘ پر 3 مئی 2010
کو پوسٹ کی گئی تھی۔]
©
The Blogger
All rights reserved. No part of the contents published on this Blog – Notes
from Pakistan may be reproduced or transmitted in any form or by any means,
electronic, mechanical, photocopying, recording, or otherwise, without prior written
permission of The Blogger.
“Pakistan’s Democratic Impasse - Analysis and the Way Forward”
Alternate Solutions Institute released my latest paper, Pakistan's Democratic Impasse - Analysis and the Way Forward, today (December 29).
Copied below is the text of the Media Release:
New paper - “Pakistan’s
Democratic Impasse” published
The paper indicts
politicians as the main culprit for failing the state of Pakistan
The paper falsifies the
myth of blaming the Pakistan Army for the ills Pakistanis facing
Author argues constitution
authorizes politicians to rule, not the Army
Lahore December 29, 2012: Alternate Solutions Institute released today Dr.
Khalil Ahmad's latest paper, Pakistan’s Democratic Impasse – Analysis and
the Way Forward. Already this year, he has published two books, "Pakistan
Mein Riyasti Ashrafiya Ka Urooj" (The Rise of State Aristocracy in
Pakistan, February 2012), and “Siyasi Partian Ya Siyasi Bandobast: Pakistani
Siyasat Ke Pech-o-Khum Ka Falsafiyani Muhakma” (Political Parties Or
Political Arrangements: Philosophical Critique of Pakistani Politics, July 2012).
The paper elaborates the
above-stated position which the author took in both of his books and in a
number of articles already published in newspapers and on his blog (www.NotesFromPakistan.blogspot.com). He holds that after so many stumbles through the 65
years of its existence, Pakistan has finally come to be: a government of the
criminals, by the criminals, for the criminals. He singles out politicians as
the main and the lone culprit for failing the citizens of Pakistan.
The author says his paper
derives its rationale and insight from a reading of the constitution of
Pakistan which considers the fundamental rights and the articles protecting
these rights and freedoms as the core value of the constitution. His paper
looks beyond those articles and books, or that specific approach, which analyze
the democratic failure of Pakistan in a historical, sociological, economic, or
political perspective only or in a way combining them all, and tries to see the
history, sociology, economics and politics of Pakistan with an eye focused on
the scheme of things the constitution of the country put in place to run the
state of Pakistan.
Also, the author has tried to
see the past, present and future role of politicians or political parties and
Pakistan Army through the lens of the constitution, and thus his standpoint
which is unprecedented and goes against the prevailing wisdom of putting the
responsibility for the failure democratizing the society of Pakistan wholly and
solely on the shoulders of Pakistan Army, may seem pleading the innocence of
those Generals who imposed Martial Laws and disfigured the constitution;
however, this paper in addition to castigating the anti-constitutional acts of
the Generals of the Pakistan Army holds that it is the inherent inability of
the political civilian governments which did not prosecute and punish them, and
in that sense vehemently censures that approach of absolving the politicians
totally as unconstitutional and derisive to the constitutional manner of
bringing order in a society.
The author concludes that
this paper not only sees bits of an already delayed indictment of the Pakistani
politicians, but an opportunity also to conduct, on the basis of the same paper,
a thorough political audit of the performance of the political leaders and the
political parties as the sole culprit who misled the political evolution of
Pakistan, and constantly breached the trust of the citizens of Pakistan, as a
result of which people of Pakistan were deadlocked into an impasse with no way
out or forward to live their life as they wish but to live in servitude to the
politicians.
In addition to suggesting
ways to overcome this impasse, the author says that by putting all the burden
of failures on politicians, constitutionalism and civilian supremacy in
Pakistan may be strengthened, and this in due course will bring rule of law as
an established norm in the country, and will bring a political culture never
ready to tolerate any unconstitutional acts of any actors and flouters of the
law of the land, and thus will ultimately help prepare ground not only for a
decriminalized democratic polity but for democratic culture and values also to
take root and flourish, overcoming the Pakistan’s chronic democratic impasse.
The author of the book, Dr.
Khalil Ahmad, has been teaching Philosophy, and presently is mainly devoted to
Political Philosophy. He is one of the founders of the Alternate Solutions
Institute, a think tank dedicated to the strengthening of fundamental rights
and rule of law in Pakistan. His most important works are "Pakistan
Mein Riyasti Ashrafiya Ka Urooj" (The Rise of State Aristocracy in
Pakistan), and "Charter of Liberty.”
The paper may be downloaded
from the website of the Institute: www.ASInstitute.org
For more information, contact
the Institute at: Email: info@asinstitute.org
©
The Blogger
All rights reserved. No part of the contents published on this Blog – Notes from Pakistan may be reproduced or transmitted in any form or by any means, electronic, mechanical, photocopying, recording, or otherwise, without prior written permission of The Blogger.
All rights reserved. No part of the contents published on this Blog – Notes from Pakistan may be reproduced or transmitted in any form or by any means, electronic, mechanical, photocopying, recording, or otherwise, without prior written permission of The Blogger.
Friday, December 28, 2012
Darbaari Media, Darbaari Experts
درباری میڈیا، درباری ایکسپرٹس
بہت سی باتیں متعدد وجوہات کی بِنا پر ناقابلِ فہم ہوتی ہیں۔ بہت سی
باتیں اس لیے ناقابلِ فہم ہوتی ہیں کہ ان کے پیچھے جو وجوہات کارفرما معلوم ہوتی
ہیں، وہ بودی ہونے کے ساتھ ساتھ مروج سماجی سیاسی گراوٹ اور پست اخلاقی سطح کی
نمائندگی کر رہی ہوتی ہیں۔
گزرے کل یعنی 27 دسمبر کو جس طرح پاکستان میں ایک
مرتبہ پھر کم سِن سیاست (کم سِن سیاست کی کہانی: 1857 سے 2012 تک) کی
بنیاد رکھی گئی ہے، اور ابھی تک اس پر جو لیپا پوتی کی جا رہی ہے اور جو بیل بوٹے
کاڑھے جا رہے ہیں، وہ ناقابلِ فہم چیزوں کے اسی زمرے میں آتی ہے، جس کا ذکر اوپر
ہوا۔
پیپلز پارٹی کے سیاسی پلیٹ فارم (ویسے کیا یہ سایسی پلیٹ فارم رہ بھی
گیا ہے یا نہیں!) سے بلاول بھٹو زرداری کا لانچ کیا جانا، اور پیپلز پارٹی کے
تجربہ کار اور برگزیدہ لیڈروں کا اس پر صاد کہنا، اور ہم نوا بننا، سیاسی گراوٹ
اور اخلاقی پستی کی نشاندہی کرتا ہے۔
دیگ کا ایک چاول کھا کر دیکھیے، ذائقے کا اندازہ ہو جائے گا۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و براڈ کاسٹنگ، قمرالزمان
کائرہ فرماتے ہیں: بلاول پیدائشی لیڈر ہے۔
کون کون پیدائشی طور پر کیا کیا ہے، پاکستانی سیاست ان رازوں کو ہمیشہ
نہایت بے رحمی سے عریاں کرتی رہی ہے، اور کر رہی ہے۔
یہ تو سیاست دان ہیں، ان بے چاروں کی سیاسی، یا پھر کسی اور نوع کی
مجبوریاں ہیں کہ یہ درباری سیاست دان بنے ہوئے ہیں۔ انھیں اس سے کوئی غرض نہیں،
شہزادہ کم سِن ہے، یا عمر رسیدہ۔ انھیں مطلب ہے تو دربار سے وابستہ رہنے سے۔
مگر سوچنے والی بات یہ ہے کہ میڈیا بے چارے کو کیا ہو گیا ہے۔ گو کہ
یہ بات ہمیشہ عیاں رہی ہے کہ اس کا ایک معتد بہ حصہ اشرافیہ اور ریاستی اشرافیہ کا
مراثی بنا رہتا ہے، مگر اس 27 دسمبر کو کم سِن سیاست کے لانچ
پر تو یہ تمام حدوں کو پھلانگ گیا ہے۔
اگر پاکستانی میڈیا کی کوئی اخلاقیات اور کوئی ضابطۂ اخلاق ہے، بلکہ
اسے بھی بھول جائیے؛ اگر اس میں پیشہ ورانہ اہلیت کا کوئی معیار وجود رکھتا ہے،
اور پیشہ ورانہ دیانت داری کا کوئی تصور موجود ہے، تو درباری میڈیا کو ایک سوال پر
ضرور غور کرنا چاہیے: کیا ’’بلاول بھٹو زرداری‘‘ کا سیاسی لانچ پاکستان کی سیاست
کا بہت بڑا واقعہ ہے؟ کیا یہ غیرمعمولی سیاسی اہمیت کا حامل واقعہ ہے؟ اور کیا اسے
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر جو کوریج دی گئی اور دی جا رہی ہے، یہ واقعہ اس کا
مستحق ہے؟ یا یہ کوریج محض درباری واہ واہ کا درجہ رکھتی ہے۔
میڈیا سے کچھ آگے چلتے ہیں۔ پاکستان میں ٹی ـ وی چینلوں کی فراوانی کے
ساتھ یہاں ایک نئی مخلوق نے جنم لیا۔ یہ سیاسی تجزیہ کار، اور ایکسپرٹس ہیں۔ تاہم،
ان میں سے بیشتر کی رائے اور تجزیے سننے سے پتہ چلتا ہے کہ ان سے زیادہ سیاسی فہم
اور زیادہ مہارت، سیاست کے ان تجزیہ کاروں میں پائی جاتی ہے، جو تھڑوں، ہوٹلوں اور
بیٹھکوں میں بیٹھے سیاست کی چیر پھاڑ کر رہے ہیں۔
جیسا کہ ان سیاسی تجزیہ کاروں اور ایکسپرٹس کی مخلوق کا جنم ٹی ـ وی
چینلوں کا محتاج ہے، سو ان کی زندگی کی بقا کا انحصار بھی ان ٹی ـ وی چینلوں پر ان
کی نمود و نمائش کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ ان سے موقع بے موقع، ہر معاملے پر ماہرانہ
رائے لی جا سکتی ہے، شرط صرف یہ ہے کہ ان کا نام اور چہرہ، اخبار میں یا ٹی ـ وی
کی سکرین پر چمکتا رہے۔
کم سِن سیاست کے لانچ کے حوالے سے ان کی رائے کا اہمتام بھی کیا گیا۔
مگر حیران کن امر یہ ہے کہ ان سے ایک ایسے معاملے پر رائے، بلکہ ماہرانہ رائے لی
گئ ہے، جو کسی بھی صورت کسی ماہرانہ رائے، بلکہ کسی بھی رائے کا متقاضی نہیں۔
ایک کم سِن اور نو آموز کی گفتگو کیا معنی رکھتی ہے۔ اس میں کیا مفہوم
مخفی ہو سکتا ہے۔ اس کی کیا سیاسی اہمیت ہو سکتی ہے۔ جبکہ یہ بھی واضح ہو کہ یہ
گفتگو مصنوعی اور کسی اور کی لن ترانی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح ہو کہ
یہ کسی نوٹنکی میں سوانگ بھرنے والے کسی کردار کے مکالمے اور گفتگو سے زیادہ کوئی
حیثیت نہیں رکھتی۔
مگر ان تجزیہ کاروں اور ماہرین نے اس گفتگو میں سے مفہوم و معنی بھی
برآمد کیے ہیں، اور اس کی سیاسی اہمیت بھی کھود نکالی ہے۔
پاکستان کو مبارک ہو، اس کے پاس درباری تجزیہ کاروں اور ایکسپرٹس کا
ٹیلنٹ وافر موجود ہے!
آج کے ’’دا نیوز‘‘ اور ’’جنگ‘‘ (28 دسمبر، پرنٹ ایڈیشن) میں یہ سٹوری ملاحظہ کی جا سکتی ہے:
یہ دونوں نیوز آئیٹم خود پڑھیے!
Link
to The News: http://www.thenews.com.pk/Todays-News-13-19791-Bilawals-speech-better-than-expected-experts
©
The Blogger
All rights reserved. No part of the contents published on this Blog – Notes from Pakistan may be reproduced or transmitted in any form or by any means, electronic, mechanical, photocopying, recording, or otherwise, without prior written permission of The Blogger.
All rights reserved. No part of the contents published on this Blog – Notes from Pakistan may be reproduced or transmitted in any form or by any means, electronic, mechanical, photocopying, recording, or otherwise, without prior written permission of The Blogger.
Thursday, December 27, 2012
Shah Kharchiyan Aur Mandate Ka Matlab
شاہ خرچیاں اور مینڈیٹ کا مطلب
پنجاب میں لیپ ٹاپ کا لنگر بنٹنا ابھی ختم
نہیں ہوا ہے۔ بلکہ اس کی ریس میں، سندھ اور خیبر پختون خواہ کی حکومتیں بھی دیگیں چڑھانے
کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔ مگر پنجاب تو پنجاب ہے۔ یہ پھر سبقت لے گیا۔ یہاں اب ایک
اور بھنڈارے کی تقسیم کا آغاز ہو گیا ہے۔ جمعرات، 29نومبر کو ”حاکمِ پنجاب،“ میاں شہباز
شریف نے ایک نئی مہم، ”ہیلمیٹ فار آل“ کا افتتاح کیا۔ اس دان کے لیے جمعرات کا دن ویسے
بھی سعد ہے۔ لاہور میں مال روڈ پر اس مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بتایا
کہ پنجاب حکومت پورے صوبے میں مستحق نوجوانوں میں ہیلمیٹ کی مفت تقسیم کا پروگرام شروع
کررہی ہے۔ اس مہم کے پہلے مرحلے میں 20,000 مفت ہیلمیٹ، میرٹ کی بنیا د پر فراہم کیے
جائیں گے۔
اسی پر بس نہیں، اگلے لنگر کی تفصیلات بتاتے
ہوئے انھوں نے کہا کہ ہیلمیٹ کے علاوہ، ”اجالا پروگرام“ کے تحت پنجاب حکومت، سکولوں
کے طلبہ وطالبات میں مفت شمسی لیمپ بھی تقسیم کرے گی۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ اس سلسلے
میں ایک چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ کمپنی شمسی لیمپ مہیا کرے گی؛
ساتھ ہی ساتھ پنجاب حکومت کو 10,000 شمسی لیمپ، مفت عنایت کرے گی، جن کی لاگت 120 ملین
روپے (یعنی 12 کروڑ روپے) بنتی ہے۔ (یہ تفصیلات انگریزی اخبار ”دا نیوز“سے لی گئی ہیں)۔
یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس چینی کمپنی کی کوئی لاٹری نکل آئی ہے، یا قبلائی خان کا خزانہ
اس کے ہاتھ لگ گیا ہے۔ یا پھر چین نے امریکہ پر قبضہ کر لیا ہے، اور اس کمپنی نے بھی
مالِ غنیمت پر ہاتھ صاف کیا ہے، اور اب اسے لٹانے کے موڈ میں ہے۔
قطع نظر اس سے کہ یہ لنگر اور بھنڈارے آنے
والی ” انتخابی قیامت“ کی تیاری ہیں، یا پھر مسلم لیگ (ن) کے شاہانہ طرزِ حکمرانی کا
شاخسانہ ( جیسا کہ ایک گذشتہ کالم: ”مسلم لیگ (ن) کا طرزِ حکمرانی،“ میں تفصیل سے بات
ہو چکی ہے)؛ اس کالم میں ایک نہایت اہم معاملے سے بحث کرنا مقصود ہے۔ یہ لنگروں اور
بھنڈاروں کا ذکر اس کی تمہید سمجھ لیجیے۔ میرا خیال ہے کہ ایک طرف تو اس نوع کے منصوبے”
شاہ خرچی“ کے زمرے میں آتے ہیں،ا ور دوسری طرف کسی بھی سیاسی پارٹی کو انتخابات میں
شہری، جو مینڈیٹ عطا کرتے ہیں، اس کا مطلب اس قسم کی ”شاہ خرچیاں“ بالکل نہیں ہوتا۔
شہریوں کے مینڈیٹ کا مطلب آئین میں درج
ہے۔ اس کا اولین اور صریح مطلب یہ ہے کہ حکومت شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی
بنائے۔ دوسرے ان کے بنیادی حقوق، جو آئین میں مسلمہ قرار دیے گئے ہیں، ان کی دستیابی
کو یقینی بنائے۔ اس کے ساتھ ساتھ، انصاف کی فراہمی، حکومت کا ایک ناگزیر فریضہ ہے۔
جبکہ فلاحی منصوبے اس فہرست کے کہیں آخر میں جگہ پاتے ہیں۔ لیکن ہوتا کیا ہے، پاکستان
کی ساری کی ساری حکومتیں، مجموعی طور پر مینڈیٹ کا، جومطلب اخذ کرتی ہیں، وہ شہریوں
سے زیادہ ان سیاسی پارٹیوں کے مفادات سے تعلق رکھتا ہے۔ تاہم، اس کالم میں جو چیز پیشِ
نظر ہے، وہ ان فلاحی منصوبوں کی نوعیت ہے۔ مراد یہ کہ ان فلاحی منصوبوں کی نوعیت ایسی
ہوتی ہے، جن کا فائدہ صرف اور صرف اس سیاسی پارٹی کو ہوتا ہے، جو مینڈیٹ لے کر حکمران
پارٹی بنتی ہے۔
اس پر یہ اعتراض کیا جاسکتا ہے کہ کوئی
سیاسی پارٹی حکومت میں آ کر جو کچھ کرتی ہے، جو پالیسیاں اور منصوبے بناتی اور عمل
میں لاتی ہے، ان کا فائدہ یا نقصان اسی کو ہونا چاہیے۔ درست! مگر کوئی بھی پارٹی اقتدارمیں
آ کر، جو پالیسیاں یا منصوبے بناتی ہے، یہ دیکھنا بھی ضرور ی ہے کہ ان کی نوعیت کیا
ہے۔ اس ضمن میں دو اصول نہایت کارآمد ہیں۔ یہ ایک ایسا پیمانہ مہیا کرتے ہیں، جس کی
مدد سے کسی بھی سیاسی پارٹی کی حکومت کی کارکردگی کو، یا اس کی پالیسیوں اور منصوبوں
کی کارکردگی کو آسانی سے جانچا جا سکتا ہے۔ اس طریقِ کار میں کوئی سیاسی تعصب جھلکتا
محسوس نہیں ہوتا۔
پہلا اصول تو یہ ہے کہ جس پالیسی یا منصوبے
پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، دیکھا جائے کہ اس کا فائدہ اکثریت کو ہو رہا ہے، یا اقلیت
کو۔ اس اصول کے پیچھے یہ فہم کارفرما ہے کہ شہریوں کے ٹیکس کے پیسے کو اقلیت کے لیے
استعمال کرنا، اس پیسے کا غلط استعمال ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ تمام شہری ٹیکس دیتے
ہیں، اور ان کا پیسہ حکومت کے پاس ایک امانت ہوتا ہے، اور جہاں اور جب بھی اس پیسے
کو کام میں لایا جائے، ضروری ہے کہ اس کا ہدف تھوڑے سے لوگ نہیں، بلکہ اکثریت ہو۔ پنجاب
میں مسلم لیگ (ن) نے مجموعی طور پر جتنے منصوبوں پر عمل درآمد کیا، ان میں سے زیادہ
کی تعداد ایسی ہے، جن کا ہدف، ہمیشہ ایک اقلیت تھی، اور ہے۔
اس وقت پنجاب کی آبادی نو کروڑ سے زیادہ
نفوس پر مشتمل ہوگی۔ سستی روٹی ان میں کتنے لوگوں تک پہنچی۔ یا دانش سکولوں کا فائدہ
کتنے بچوں کو ہوا، یا ہوگا۔ اسی طرح، لیپ ٹاپ کتنے طلبہ وطالبات تک پہنچ جائیں گے۔
ہیلمیٹ، کتنے نوجوانوں کے سرڈھانپیں گے۔ پھر، شمسی لیمپ، کتنے طلبہ وطالبات کو روشنی
مہیا کریں گے۔ چند ہزار، یا چلیں چند لاکھ ۔ اس سے زیادہ تعداد تو کسی صورت میں بھی
فیضیاب نہیں ہو سکتی۔ یہاں بے نظیر انکم سپورٹ سکیم کی مثال دی جا سکتی ہے کہ اس کا
دائرہ تو بہت وسیع ہے۔ شاید لاکھوں سے بھی زیادہ، شاید کروڑوں میں۔ مگر یہ خلطِ مبحث
ہو گا۔ تعداد کو بڑھا کر سو فی صد تک بھی پہنچایا جا سکتا ہے۔ جیسے کہ وفاقی حکومت
تمام شہریوں کو انکم سپورٹ، اورپنجاب حکومت کل آبادی کو ان سکیموں کے فوائد پہنچانے
لگے۔ مگر ایسا کبھی ممکن نہیں ہو سکتا۔ شہریوں کی جیبوں میں سے نہ اتنا ٹیکس کشید کیا
جا سکتا ہے، نہ حکومتی مشینری اتنی ہمہ گیر ہو سکتی ہے۔ مزید یہ کہ اگر حکومت نے تمام
شہریوں سے لے کر تمام شہریوں کو دینا ہے تو شہری اپنے پیسے کا استعمال خود کیوں نہ
کریں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اصول اکثریت کی بات کرتا ہے۔
مزید یہ کہ اس اصول میں اکثریت کو فائدہ
پہنچانے کی بات کی گئی ہے، اکثریت کو مختلف اشیا تقسیم کرنے کی نہیں۔ اس کی مثال اس
طرح دی جا سکتی ہے کہ جیسے مسلم لیگ (ن) کے دور میں موٹر وے کی تعمیر و تشکیل ہوئی۔
یہ ایک ایسا منصوبہ تھا اور ہے، جس کا فائدہ اکثریت کو پہنچ رہا ہے۔ اس کا ہدف کسی
بھی طرح اقلیت نہیں کہی جا سکتی۔ پھر یہ بھی کہ شہری اس کا فائدہ طویل عرصے تک اٹھا
سکتے ہیں۔ یوں یہ منصوبہ شہریوں کی زندگی کی کوالیٹی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت
ہوا ہے۔ اسی طرح، مسلم لیگ (ق) کے دور میں پنجاب میں ”ریسکیو 1122“ کا قیام عمل میں
آیا۔ یہ بھی ایک ایسا منصوبہ ہے، جس سے ہر شہری کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، اور یہ منصوبہ
بہت عرصے تک فائدہ بخش رہ سکتا ہے۔ یوں کہ ہر فرد کو کوئی نہ کوئی ہنگامی صورت پیش
آ سکتی ہے، اور وہ اس منصوبے سے متمتع ہو سکتا ہے۔ اس منصوبے کو بھی شہریوں کی زندگی
میں بہتری لانے کے حوالے سے نہایت موثر قرار دیا جا سکتا ہے۔
دوسرا اصول خود پہلے اصول سے جڑا ہوا ہے۔
مراد یہ کہ فائدہ اکثریت کو ہو، اور پھر طویل عرصے تک کے لیے ہو۔ جیسے انکم سپورٹ سکیم
کا معاملہ ہے: ہزار دوہزار روپے وقتی ضروریات تو پوری کر دیں گے، ان سے کبھی کسی گھرانے
کی زندگی میں طویل عرصے کے لیے بہتری نہیں آ سکتی۔ اصلاً، دوسرا اصول یہ ہے کہ کسی
پالیسی یا منصوبے کے نتائج کو طویل عرصے کے سیاق وسباق میں جانچا جانا چاہیے۔ معاشی
پالیسیوں کے اثرات دوچار برس میں سامنے نہیں آتے، اس میں دہائیاں لگ سکتی ہیں۔ اس کی
مثال وہی موٹر وے اور ریسکیو 1122 ہیں۔ جبکہ سیاسی پارٹیوں کی ناسمجھ حکومتیں، فوری
نتائج دکھا کر اپنے اقتدار کو یقینی بنانے میں لگی رہتی ہیں۔ ایسے تمام منصوبے، خواہ
یہ سستی روٹی ہو، یا دانش سکول؛ یا لیپ ٹاپ، یا ہیلمیٹ، یا شمسی لیمپ کی تقسیم؛ یا
بے نظیر انکم سپورٹ، یا ایسی ہی کوئی اور سکیم، سب کے سب شاہ خرچیوں میں ذیل میں آتے
ہیں۔ یہ شہریوں کے ٹیکس کے پیسے سے شہریوں کے ووٹ خریدنا ہے۔ اور شہریوں کے مینڈیٹ
کا یہ مطلب قطعاً نہیں!
[یہ کالم 4 دسمبر کو روزنامہ مشرق پشاور میں شائع ہوا۔]
©
The Blogger
All rights reserved. No part of the contents published on this Blog – Notes from Pakistan may be reproduced or transmitted in any form or by any means, electronic, mechanical, photocopying, recording, or otherwise, without prior written permission of The Blogger.
All rights reserved. No part of the contents published on this Blog – Notes from Pakistan may be reproduced or transmitted in any form or by any means, electronic, mechanical, photocopying, recording, or otherwise, without prior written permission of The Blogger.
Politics at the cost of taxpayers' money!
Most of the English and Urdu newspapers of today (December 27), published the following full page advertisement on behalf of "Chief Minister Sindh and All Cabinet Memebrs, Information Department, Government of Sindh." Also, there are other smaller-size advertisements in almost all of the newspapers sponsored by various government departments.
See this full page ad copied from The News:
I checked online editions of The News, Dawn, The Express Tribune, Business Recorder, The Nation, Pakistan Observer, and Urdu dailies, Express, Dunya, Nawa-i-Waqt; they all contain the full page ad.
See this full page ad copied from The News:
I checked online editions of The News, Dawn, The Express Tribune, Business Recorder, The Nation, Pakistan Observer, and Urdu dailies, Express, Dunya, Nawa-i-Waqt; they all contain the full page ad.
Wednesday, December 26, 2012
What’s hiding behind this Advertisement?
In
The News of December 24, on page 5 there published an Advertisement. Here it
is:
What
does that Ad mean?
How
come that suddenly 8816 posts emerge vacant in various organizations working
under the Ministry of Interior!
What
does this Ad as a whole amount to?
On
December 25, The News published Ansar Abbasi’s story, Desperate rush to recruit
thousands en masse. This story reveals what may have prompted the
publishing of that Ad!
Here
is the link to this story: http://www.thenews.com.pk/Todays-News-13-19700-Desperate-rush-to-recruit-thousands-en-masse
In The News of December 26 published another story by Ansar Abbasi on the same issue. Here is the link: http://www.thenews.com.pk/Todays-News-13-19728-Desperate-rush-to-put-favourites-on-key-posts
In The News of December 26 published another story by Ansar Abbasi on the same issue. Here is the link: http://www.thenews.com.pk/Todays-News-13-19728-Desperate-rush-to-put-favourites-on-key-posts
©
The Blogger
All rights reserved. No part of the contents published on this Blog – Notes from Pakistan may be reproduced or transmitted in any form or by any means, electronic, mechanical, photocopying, recording, or otherwise, without prior written permission of The Blogger.
All rights reserved. No part of the contents published on this Blog – Notes from Pakistan may be reproduced or transmitted in any form or by any means, electronic, mechanical, photocopying, recording, or otherwise, without prior written permission of The Blogger.
Puranay Kaalum - Aik Eff Aai Aar Ki Qeemat
پرانے کالم: ایک ایف ـ آئی ـ آر کی قیمت
یہ 1998 کی بات ہے کہ ایک کتاب کی تلاش کے سلسلے میں
اردو بازار میں ’’دوست ایسوسی ایٹس‘‘ پر جانے کا اتفاق ہوا۔ یہ کتابوں کے پبلشر
اور تقسیم کار تھے۔ یہاں میں جناب ادریس اعوان کے ساتھ گیا تھا، جو خود ’’دارالکتاب‘‘
کے نام سے اردو بازار میں اشاعت کا کام کرتے تھے۔ ان دنوں ’’دوست ایسوسی ایٹس‘‘ کے
انچارج جناب شعیب عادل ہوا کرتے تھے، جو اب ماہنامہ ’’نیا زمانہ‘‘ شائع کرتے ہیں۔ آہستہ آہستی ان سے اچھے مراسم ہو گئے۔ ایک
مرتبہ میں نے ان سے کسی اخبار وغیرہ میں لکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انھوں نے جناب
عطاالرحمٰن سے ملوا دیا، جو اس وقت روزنامہ ’’زندگی‘‘ کی ادارت کر رہے تھے۔ جناب
مجیب الرحمٰن شامی چیف ایڈیڑ تھے۔ ایک دن جناب عطالرحمٰن سے ملاقات ہوئی، اور پھر
میں باقاعدگی سے، ہر ہفتے ’’زندگی‘‘ کے لیے کالم لکھنے لگا۔
12 اکتوبر 1999 کو مارشل لگا۔ اور جب کچھ عرصے بعد ہفت روزہ ’’زندگی‘‘ کو روزنامہ
’’پاکستان‘‘ کا ہفت روزہ میگزین بنا دیا گیا، اور اس کا فارمیٹ بالکل تبدیل ہو گیا
تو میرا کالم بھی بند ہو گیا۔
میں جناب شعیب عادل، اور جناب عطاالرحمٰن کا ہمیشہ ممنون رہوں گا۔ اور
جناب ادریس اعوان کا بھی، جنھوں نے متعدد کتب کی تلاش میں غیرمعمولی تعاون کیا۔
روزنامہ ’’زندگی‘‘ میں شائع ہونے والا پہلا کالم ذیل میں نقل کیا جا
رہا ہے۔ میں سمجھتا ہوں یہ آج بھی تازہ ہے، اور حالات سے مناسبت رکھتا ہے، کیونکہ نہ تو تھانوں کی حالت بدلی ہے، نہ نچلی سطح پر عدالتوں کی:
ایک ایف- آئی- آر کی قیمت
خدا نہ کرے آپ کے گھر چوری ہو جائے یا ڈاکہ
پڑ جائے؛ یہ کوئی منحوس بول نہیں، بلکہ آج کی صورت حال میں حقیقت پسندانہ طرزِعمل کا
اظہار ہے۔ یہ سانحہ، جو اب محض واقعہ بن کر رہ گیا ہے، کسی کے ساتھ بھی پیش آ سکتا
ہے۔ اس کے لیے ہمیں ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے۔
بات یہیں ختم نہیں ہوتی۔ چوری ہو گئی یا
ڈاکہ پڑ گیا، اس کے بعد آپ مصر ہوں گے کہ اس چوری یا ڈاکے کی ایف۔ آئی۔ آر بھی درج
کروائی جائے۔ اکثر لوگ جن میں شاید چور یا ڈاکو بھی شامل ہوں، صرف اور صرف ایف۔ آئی۔
آر درج کروانے کے مراحل سے خوف کھانے کی بنا پر چوری یا ڈاکے سے بچنا چاہتے ہیں۔ یا
چھوٹی موٹی چوری یا ڈاکے کو گول کر جاتے ہیں اور یوں قانون کے مجرم ٹھہرتے ہیں۔
بہر حال، آپ جی کڑا کر کے اور اپنی عزتِ
نفس کو طاق میں رکھ کر متعلقہ ایس۔ ایچ۔ او کے دربار میں حاضری دیتے ہیں۔ وہ گشت پر
ہے یا تفتیش پر گیا ہوا ہے۔ محرر یا کوئی اور اہلکار آپ سے اگلے روز آنے کے لیے کہتا
ہے۔ آپ اگلے روز پھر پہنچتے ہیں۔ آپ کو زبانی گفتگو پر ٹال دیا جاتا ہے۔ حیلے بہانے
سے آپ کو دِق کیا جاتا ہے کہ آپ ایف۔ آئی۔ آر درج کروانے سے باز آجائیں؛ یا یہ کہ چور
یا ڈاکو کو خود تلاش کریں اور پھر تھانے آ کر اطلاع دیں۔
اب آپ سفارش کی تلاش میں بھی سر گرداں ہیں۔
اگر آپ اچھی بڑی سفارش ڈھونڈ لیتے ہیں اور وہ کارگر بھی رہتی ہے تو ایف۔ آئی۔ آر درج
ہو جاتی ہے۔ بصورتِ دیگر آپ کے پاس دو راستے رہ جاتے ہیں: یا تو ایف۔ آئی۔ آر درج کروانے
کی ضِد چھوڑ دیں یا پھر عدالت سے رجوع کریں۔
عدالت سے رجوع کرنا اتنا آسان نہیں کہ جی
کڑا کیا، عزتِ نفس کو طاق میں رکھا اور درخواست لے کر دربار میں پیش ہو گئے۔ اس کے
لیے اچھی خاصی رقم کی ضرورت ہے۔ آپ کو ایک وکیل کرنا ہو گا جو کم از کم پانچ ہزار روپے
فیس تو لے گا ہی۔ درخواست کی تیاری پر بھی کچھ خرچ اٹھے گا۔ پھر یہ درخواست دائر ہو
جائے گی کہ ایس۔ ایچ۔ او فلاں فلاں کو ایف۔ آئی۔ آر درج کرنے کی ہدایت کی جائے۔ (سوچنے
کی بات یہ ہے کہ کیا یہ کام اس کے فرائض میں شامل نہیں، جو دوبارہ ہدایت کی ضرورت پیش
آتی ہے۔)
ایس۔ ایچ۔ او کو نوٹس جاری ہو گا۔ کچھ پیشیوں
پر تو وہ روایتی حیلہ جوئی سے کام لے گا اور یوں کچھ دن یا ہفتے اور گزر جائیں گے۔
با لآخر وہ عدالت کے سامنے آ ہی جائے گا۔ عدالت اسے کہے گی، ’جاﺅ بچہ، ایف۔ آئی۔ آر
درج کرو۔‘ وہ کہے گا، ’ٹھیک ہے مائی باپ‘ اورواپس اپنے تھانے چلا جائے گا۔ وہاں وہ
آپ کو متعدد مرتبہ بلائے گا، آپ سے چوری یا ڈاکے کی تفصیلات کے بارے میں بار بار تفتیش
کرے گا، کبھی آپ سے ملے گا، کبھی نہیں ملے گا، چکر لگوائے گا اور پہلے سے مختلف انداز
میں ٹال مٹول کرے گا۔ آپ عاجز آ کر دوباہ اپنے وکیل کے پاس آئیں گے۔ ایک اور درخواست
تیار ہوگی اور عدالت سے عرض کی جائے گی کہ وہ اپنے حکم پر عمل درآمد کروائے۔ عدالت
دوبارہ ایس۔ ایچ۔ او کو بلوائے گی۔ وہ دوبارہ روایتی حربوں سے کام لے گا؛ اور آخرِ
کار پیش ہو جائے گا۔ عدالت اسے ڈانٹ ڈپٹ کرے گی اور کہے گی، ’بچہ، ایف۔ آئی۔ آر درج
کرو۔‘ وہ کہے گا، ’جو حکم مائی باپ۔‘ اس مرتبہ آپ امید رکھیں کہ وہ ایف۔ آئی۔ آر درج
کر لے گا۔ لیکن یہ لُنج مُنج ٹوٹی پھوٹی ایف۔ آئی۔ آر ہو گی۔ کئی ہفتے یا مہینے کی
باسی چوری یا ڈکیتی کی ایف۔ آئی۔ آر۔
لیکن اب ایک نیا امتحان شروع ہو جائے گا۔
پہلے آپ ایس۔ ایچ۔ او کے پاس تھانے جا کر حاضری دیتے تھے۔ اب ایس۔ ایچ۔ او یا تھانے
کا کوئی اہلکار آپ کے گھر آ کر حاضری دے گا۔ اس پر خوش ہونے کی ضرورت نہیں کہ قانون
یا انصاف خود چل کر آپ کی دہلیز پر آ گیا ہے۔ یہ مرحلہ پہلے سے بھی زیادہ تکلیف دہ
ہو گا۔ آپ سو چیں گے کہ اس سے بہتر تو یہ تھا کہ آپ ہی تھانے کے چکر لگاتے رہتے کہ
تھانہ آپ کے پاس نہ آتا۔
خیر، وقت کے ساتھ چوری یا ڈکیتی کا یہ واقعہ
باقی حادثات اور سانحات کی طرح آپ کے ساتھ ساتھ پولیس کے ذہن (اورفائلوں) سے بھی محو
ہو جائے گا۔ ہاں، آپ گاہے گاہے اس پر کڑھیں گے ضرور کہ ایک چوری یا ڈاکے کا نقصان،
دوسرے ایف۔ آئی۔ آر کا خرچ۔ اور پھر آپ ایف۔ آئی۔ آر درج کروانے کی اپنی ضد پر پچھتائیں
گے، اور سوچیں گے کہ چوری یا ڈکیتی کو روکنا تو آپ کے اختیار میں نہیں تھا، لیکن ایف۔
آئی۔ آر درج نہ کروانا تو آپ کے اختیار میں تھا، اور اس ضمن میں پولیس آپ کے ساتھ تعاون
بھی کر رہی تھی، جسے آپ نے خود ٹھکرا دیا۔ یوں آپ اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ ایف۔ آئی۔
آر درج کروا کر حاصل بھی کیا ہوا۔ دس بارہ ہزار روپے مزید خرچ اُٹھ گیا۔
مگر ایک قانون پسند شہری ہونے کے ناطے کسی
بھی ’غیرقانونی سر گرمی‘ کی ایف۔ آئی۔ آر درج کروانا آپ کی اخلاقی اور قانونی ذمے داری
ہے۔ لہٰذا، ضروری ہے کہ کسی بھی ’سانحے‘ کی ایف۔ آئی۔ آر درج کروانے کے لیے آپ کم از
کم دس ہزار روپے بنک میں علیحٰدہ رکھ چھوڑیں۔ سمجھ لیں، یہ آپ کی بچت ہے۔ یہ ایک ایف۔
آئی۔ آر کی قیمت ہے۔
مزید برآں، یہ صورتِ حال بنکوں اور دوسرے
مالیاتی اداروں کے لیے کاروبار کرنے کا ایک سنہری موقع مہیا کرتی ہے۔ وہ ایف۔ آئی۔
آر درج کراﺅ یا ایسے ہی کسی نام سے کوئی سکیم شروع کر سکتے ہیں، جو مختلف مالیت کی
ایف۔ آئی۔ آر پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ آپ پانچ سو یا ہزار یا اس سے زائد روپے ہر ماہ جمع
کروائیں اور مدت پوری ہونے پر آپ کی رقم منافعے سمیت آپ کو واپس مل جائے۔ اور اگر اس
مدت کے دوران کسی بھی مرحلے پر آپ پر ایف۔ آئی۔ آر درج کروانے کی آفت آ پڑتی ہے تو
متعلقہ ادارہ آپ کو مقررہ رقم فوراً ادا کر دے۔
حاصل یہ کہ آپ بھی مطمئن کہ ایف۔ آئی۔ آر
درج کروانے کے بہانے آپ کی رقم اور ایف۔ آئی۔ آر کی ’’قیمت‘‘ محفوظ، اور مالیاتی ادارے بھی خوش کہ ان کا کاروبار اور چمک اٹھا۔
[یہ کالم 14مارچ 1999 کو مکمل ہوا، اور 21 تا 27 مارچ کے شمارے میں
شائع ہوا۔]
©
The Blogger
All rights reserved. No part of the contents published on this Blog – Notes from Pakistan may be reproduced or transmitted in any form or by any means, electronic, mechanical, photocopying, recording, or otherwise, without prior written permission of The Blogger.
All rights reserved. No part of the contents published on this Blog – Notes from Pakistan may be reproduced or transmitted in any form or by any means, electronic, mechanical, photocopying, recording, or otherwise, without prior written permission of The Blogger.
Tuesday, December 25, 2012
State Aristocracy’s Pakistan – 5: Justice for the elite class
The
News in its print edition on December 23 reported the following:
Bakery
boy absolves CM’s relative, cops of torture
LAHORE:
A judicial magistrate of cantonment courts on Saturday adjourned the
hearing by January 9 of a case against Ali Imran Yousaf, son-in-law of the
Punjab chief minister, eight others including seven officials of Elite
Force.
On
Saturday, the court recorded the statement of complainant Irfan who said that
neither the CM’s son-in-law nor elite force officials had tortured him. He said
he had been tortured by unidentified persons.
After
recording the statement, the court adjourned the case until January 9.
Previously,
the court had indicted the CM’s son-in-law and others including Zafar Hussain,
said to be the bodyguard of the Punjab chief minister’s son -in-law, and Elite
Force officials Riaz, Yousuf, Mohsin, Maqsod, Farid, Nawab and Khalil
Ahmed.
According
to the case, an FIR was registered by Umer Hussain, owner of the bakery,
stating that on October 7, a woman came to the bakery and asked for a cake but
the employees refused to entertain her, saying that the shop was closed for
cleaning.
Here is the link to this news: http://www.thenews.com.pk/Todays-News-5-149966-Bakery-boy-absolves-CMs-relative-cops-of-torture
Here is the link to this news: http://www.thenews.com.pk/Todays-News-5-149966-Bakery-boy-absolves-CMs-relative-cops-of-torture
Pakistan Ke Mujrim - Siyasi Zawiya
پاکستان کے مجرم - سیاسی زاویہ
اس بات سے کون انکار کر سکتا ہے کہ نظمِ
حکومت کے حوالے سے ذمے داری سیاست دانوں پر آتی ہے۔ خود سیاست دان یہی دعویٰ کرتے ہیں۔
اور یہی چیز سیاست ہے۔ یعنی نظمِ حکومت کو بہتر انداز میں کیسے منظم کیا اور چلایا
جائے۔ جب پاکستان بن گیا تو اس کے لیے برطانیہ سے ملنے والے نظمِ حکومت، یعنی گورمنٹ
آف انڈیا ایکٹ 1935 سے ہٹ کر، کیا سیاست دان کوئی اور نظمِ حکومت بنا سکے۔ کتنے برس
تو آئین ہی نہیں بن سکا۔ جب بنا تو اس کی کیا درگت بنی۔ پھر بنا، پھر مذاق بنا، پھر
ٹوٹا۔ اور جب بیس پچیس برس بعد مشرقی پاکستان، بنگلہ دیش بنا تو بچے کچھے پاکستان کے
پاس کوئی آئین نہیں تھا۔ یا جو کچھ تھا، اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔ بنگلہ دیش کے
قیام کی بڑی وجہ یہی اس وقت کے آئینی بندوبست پر عمل درآمد سے انحراف ہے۔
آخرِ کار، ہوتے ہوتے 1973 میں پھر ایک آئین
بنا۔ اس ملک کے شہریوں کی خوش قسمتی ہے، سیاستدانوں کی نہیں، کہ یہ آئین ابھی تک موجود
ہے۔ اور نافذالعمل بھی ہے۔ تو 1973 سے پہلے اور اس کے بعد جو کچھ بھی ہوا، ہوتا رہا
اور ہو رہا ہے، اس سب کی ذمے داری تنہا سیاست دانوں پر آتی ہے۔ کوئی بھی ان کا شریکِ
جرم نہیں۔ یہ اکیلے ہی قصوروار ہیں۔ بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ اکیلے ہی کافی ہیں۔ مراد
یہ کہ اس طرح کے کام، یعنی قانون اور آئین کے خلاف جرائم کرنے کے لیے یہ اکیلے ہی بہت
ہیں۔ بلکہ یہ جب کسی کے شریکِ جرم بنتے ہیں تو اس وقت بھی اصل مجرم یہی ہوتے ہیں۔
اس بات کو یوں سمجھا جا سکتا ہے کہ اگر
کسی علاقے کا ایس- ایچ- او خود جرائم پیشہ افراد کا شریک بن جائے تو کیا وہ محض شریکِ
جرم گردانا جائے گا۔ کیا وہ اصل اور بڑا مجرم نہیں بن جائے گا۔ وہ شخص جسے قانون کا
محافظ اور شہریوں کی جان و مال، ان کے حقوق اور ان کی عزت و آبرو کا رکھوالا بنایا
گیا ہے، اگر خود وہ ہی مجرموں کا ساتھی بن جائے تو کیا اسے ایک عام مجرم کہا اور سمجھا
جائے گا۔ قطعاً نہیں۔ وہ تو اصل اور بڑے مجرم سے بھی کہیں بڑا مجرم ہے۔ سیاست دان بھی
اسی طرح کے مجرم ہیں۔
آپ کہیں گے جو سیاست دان یا سیاسی جماعتیں
حکومت سے باہر ہوتی ہیں، ان کا کیا جرم ہے۔ انھوں نے تو کچھ نہیں کیا۔ اگرچہ اس کا
جواب یہ بھی دیا جا سکتا ہے کہ قریب قریب سب جماعتوں کو حکمران جماعت یا پھر اتحادی
جماعت کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا ہے، یا وہ حزبِ اختلاف کے طور پر پارلیمان کا
حصہ رہی ہیں۔ تاہم میں خود اس جواب سے مطمئن نہیں۔ کئی نئی پرانی جماعتیں ایسی ہیں
یا ہو سکتی ہیں جو حکمران یا اتحادی جماعت یا حزبِ اختلاف کی حیثیت سے حکومت سے وابستہ
نہیں رہیں۔ بالعموم یہ کہا جا سکتا ہے کہ آیا کوئی سیاسی جماعت، حکومت سے باہر رہی
ہو، یا حکومت سے وابستہ، دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس نے قانون اور آئین کی بالادستی کو
یقینی بنانے کے لیے کام کیا یا نہیں۔ یا جب آئین نہیں تھا تو کیا انھوں نے آئین کو
بنانے کے لیے کوئی کام کیا یا نہیں۔ یا بس ڈنڈے بجاتی رہیں۔
یہی وجہ ہے کہ میں نے شروع میں ہی کہا تھا
کہ ہم ایک طرف سیاسی اور سماجی، اور دوسری طرف قانونی اور آئینی زاویے سے بات کریں
گے۔ جو جماعتیں یا جب کوئی بھی سیاسی جماعت، حکومت سے باہر ہوتی ہے، اور اس سے مراد
وہ جماعتیں ہیں، جو صوبائی اور قومی اسیمبلیوں اور سینیٹ سے بھی باہر ہوتی ہیں تو وہ
ذمے داری سے چھوٹ نہیں جاتیں۔ حزبِ اختلاف تو حکومت کا حصہ ہوتی ہے، کیونکہ وہ مختلف
طرح کے حکومتی اداروں، یعنی قائمہ کمیٹیوں، وغیرہ میں شامل ہوتی ہے۔ اور یقیناً اس
امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ بعض اوقات کچھ جماعتیں نہ اتحادی جماعت ہوتی
ہیں، نہ حزبِ اختلاف میں ہوتی ہیں، بلکہ یا تو انھوں نے انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا
ہوتا، یا اگر حصہ لیا ہوتا ہے تو ہاری پِٹی جماعت ہوتی ہیں، لیکن پھر بھی وہ حکومت
سے باہر حکومت کے اتحادی کا کردار ادا کرتی ہیں۔ ایسی جماعتوں کو بھی اسی پیمانے سے
جانچاجانا چاہیے۔
سو، جو جماعتیں حکومت میں ہوتی ہیں، اور
جو جماعتیں حکمران جماعت کی اتحادی جماعتیں ہوتی ہیں، وہ قانونی اور آئینی طور پر جواب
دہ ہوتی ہیں۔ ان کی جواب دہی صرف یہ نہیں کہ پانچ برس بعد انتخابات میں ان کی آزمائش
ہو گی۔ جواب دہی سے متعلق آئینی ادارے، جیسے کہ عدلیہ اور اتحادی جماعتیں اور حزبِ
اختلاف میں موجود جماعتیں، یہ سب کی سب ان کی جواب دہی سے تعلق رکھتی ہیں، اور یہ ان
کا قانونی اور آئینی فریضہ بھی ہے۔ وہ جماعتیں، جو کوئی انتخابی مینڈیٹ نہیں رکھتیں،
اور قانونی اور آئینی اداروں سے باہر حزبِ اختلاف کا کردار ادا کرتی ہیں، وہ بھی جواب
دہی کا کام کرتی اور کر سکتی ہیں۔ بہر حال ان پر اس طرح قانونی اور آئینی ذمے داری
عائد نہیں ہوتی، جس طرح یہ اتحادی جماعت، پارلیمان میں بیٹھی حزبِ اختلاف اور عدلیہ
پر عائد ہوتی ہے۔
ہم دیکھ سکتے ہیں کہ شاید ہی کوئی معروف
سیاسی جماعت ایسی ہو، جو اوپر بیان کیے گئے مفہوم میں حکومت سے وابستہ نہ رہی ہو۔ نئی
جماعتوں، جیسے کہ تحریکِ انصاف پر سیاسی اور سماجی زاویے سے بات کی جا سکتی ہے کہ اس
نے قانون اور آئین کی بالا دستی اور حکمرانی کے لیے کام کیا یا نہیں۔ باقی تمام سیاسی
جماعتوں پر قانونی اور آئینی ذمے داری کے زاویے سے بھی بات کی جا سکتی ہے کہ آیا انھوں
نے ان ذمے داریوں کو نبھایا، یا نہیں۔
اب ذرا دوسرے ’مجرموں‘ پر بھی نظر ڈالتے
ہیں۔ میں انھیں مجرم نہیں کہہ رہا۔ میں یہاں ان لوگوں کی بات کر رہا ہوں، جو سیاست
دانوں کے ساتھ ساتھ عدلیہ، بیوروکریسی، فوج، اور جاگیرداروں کو بھی مجرموں کی اس فہرست
میں شامل کرتے ہیں۔ مجھے یہاں بیوروکریسی اور جاگیرداروں کے ’جرم‘ سے کوئی سروکار نہیں۔
اگر ملک میں قانون اور آئین کی حکومت موجود ہو تو بیوروکریسی بے چاری اپنے کام سے کام
رکھے گی۔ اگر ملک میں جواب دہی کا ایک کارگر نظام کام کر رہا ہے تو بیوروکریسی میں
جو بھی مجرم ہوں گے، یہ نظام ان سے خود نبٹتا رہے گا۔ اور اصل میں تو یہ خود سیاست
دان ہیں، جو انھیں اپنا شریکِ جرم بناتے ہیں۔ بلکہ یہ یہی سیاست دان ہیں، جنھوں نے
بیوروکریسی کو خراب اور تباہ کیا ہے۔ آج سیاست دانوں کی حکومت، جو کچھ کر رہی ہے، وہ
ہمارے سامنے کھلی کتاب کی طرح موجود ہے۔
جاگیرداروں کا معاملہ بھی اسی طرح کا ہے۔
یہ خود سیاست دان ہیں، یا پھر خود سیاست دان ان سے ملے ہوئے ہیں۔ لیکن یہ بے چارے بھی
اپنا زہر، یعنی اپنا اثر و رسوخ کھو بیٹھیں گے، اگر ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی
موجود ہو گی۔ اور کیسی ستم ظریفی ہے کہ یہ قانون اور آئین کی حکمرانی بھی تو ان سیاسی
جماعتوں نے ہی قائم کرنی ہے، جو حکومت میں اورحکومت کا حصہ ہوتی ہیں۔ ان میں حکمران
جماعت، اتحادی جماعتیں، اور پارلیمان میں موجود حزبِ اختلاف سبھی شامل ہیں۔ تو اگر
کہیں کوئی جاگیردار، کوئی غیرقانونی اور غیرآئینی کام کر رہے ہیں تو اس کی ذمے داری
بھی سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں پر آتی ہے۔
کوئی بھی زاویہ منتخب کر لیجیے، ہر زاویے
سے سیاست دان اور سیاسی پارٹیاں، پاکستان کے شہریوں کی مجرم ٹھہرتی ہیں۔ آئندہ کالم
میں سیاسی اور آئینی زاویے سے یہی بحث جار ی رہے گی۔
[یہ کالم 25 دسمبر کو روزنامہ مشرق پشاور میں شائع ہوا۔]
©
The Blogger
All rights reserved. No part of the contents published on this Blog – Notes from Pakistan may be reproduced or transmitted in any form or by any means, electronic, mechanical, photocopying, recording, or otherwise, without prior written permission of The Blogger.
All rights reserved. No part of the contents published on this Blog – Notes from Pakistan may be reproduced or transmitted in any form or by any means, electronic, mechanical, photocopying, recording, or otherwise, without prior written permission of The Blogger.
Subscribe to:
Posts (Atom)




